حیدرآباد۔ /، ( سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2015ء کے دوسرے مِنی ڈرا کی تقریب آج دفتر روز نامہ ’سیاست‘ میں منعقد ہوئی۔ مِنی ڈرا کی اس تقریب میں 12 انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پر پہلے انعام کے لیے جناب اسلم خان صاحب اڈورٹائزمنٹ منیجر سیاست نے قرعہ نکالا۔ ترتیب وار محمد سعید (کشش)، جناب محمد یونس (زونی)، جناب محمد متین (المروہ شاپنگ سنٹر)، جناب الحاج سید عبدالاحمد (حاجر ٹورس اینڈ ٹراویلس)، جناب فہیم الدین (کوہیر فوڈ پراڈکٹ)، جناب امجد (ڈیسنٹ ٹراویلس)، جناب پردیپ (جاجو ساریز)، جناب روی (پی ستیہ نارائنا جیولر)، جناب رومان (حمید اینڈ پروفیومس)، جناب محمد جاوید (K3000) اور دیگر نے قرعہ نکالا۔ سیاست شاپنگ دھوم 2015ء کے دوسرے مِنی ڈرا میں ریفریجریٹر، کلر ٹیلی ویژن، واشنگ مشین، مائیکرو ویو اوون، انڈکشن اسٹوو ‘ مکسر گرائینڈر ‘رائس کوکر‘ ویکیوم کلینر‘ ڈی وی ڈی پلیئر ٹوسٹر، آئیرن ایلکٹرک کٹل اورانڈکشن اسٹوو کی قرعہ اندازی کی گئی۔ اس دوسرے منی ڈرا کے خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق ترتیب وار، زونی، کائنات، جاجو شی اینڈ کڈس، فرحت فائبرکس، بننے نواب فوڈس، رائل لیدر ورکس، کیلی شاپ، کیلی شاپ، سلک سنٹر، جاجو شی اینڈ کڈس، جاجو شی اینڈ کڈس، اسٹیٹس سے ہے۔ ان کے علاوہ روز نامہ ’سیاست‘ کی جانب سے 68 ترغیبی انعامات کیلئے بھی قرعہ اندازی کی گئی۔ دوسرے مِنی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست صفحہ نمبر12 پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے اور اسکے علاوہ www.siasat.com/siasatshoppingdhoomپر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔