حیدرآباد۔ یکم اگسٹ، ( سیاست نیوز) روز نامہ ’سیاست‘ اور ریاض میں مقیم حیدرآبادی احباب کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں شائع ہونے والے دینی انعامی مقابلہ کے کوپنوں کی قرعہ اندازی کل 2 اگسٹ بروز جمعرات 11 بجے دن بمقام ’سیاست ‘ گولڈن جوبلی ہال میں مقرر ہے۔ قارئین سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔