سیاست ایمسیٹ کوچنگ میں داخلے جاری

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : سیاست ایمسیٹ 2015 کی کوچنگ کلاسیس روزانہ صبح 8 تا 11 بجے دن چارمینار نزد چومحلہ پیالیس میں سری چندرا جونیر کالج میں اور آصف نگر روبرو پٹرول پمپ رائل ریجنسی گارڈن میں ماہرین ایمسیٹ اور تجربہ کار لکچررس کے زیرنگرانی ہورہی ہے ۔ داخلے جاری ہیں۔ امیدوار کلاسیس میں شریک ہو کر ایمسیٹ کا نصاب حاصل کریں ۔ نوٹس ، ٹسٹ میٹرئیل کے ساتھ ماڈل ٹسٹ اور گائیڈنس لکچر ہوگا ۔ مزید معلومات کے لیے 9059486152 ۔ 8977198117 پر ربط کریں ۔۔

USIEF کے TEA پروگرام کے لیے درخواست کی تاریخ میں توسیع
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : یونائٹیڈ اسٹیٹس ۔ انڈیا ایجوکیشن فاونڈیشن (USIEF) ٹیچنگ ایکسیلنس اینڈ اچیومنٹس (TEA) پروگرام کے لیے درخواست کی آخری تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع کی ہے ۔ یہ پروگرام ریاست آندھرا پردیش اڈیشہ اور تلنگانہ میں اسکولس میں انگریزی ، سماجی علوم ، ریاضی ، سائنس اور اسپیشل ایجوکیشن کے ہمہ وقتی اسکولی اساتذہ ( گریڈس 6 تا 12 ) کو ایک موقع فراہم کرتا ہے ۔ امریکی گورنمنٹ کا اسپانسر کردہ یہ پروگرام اساتذہ کو ان کے مضامین میں مہارت کو فروغ دینے ، ان کی تدریسی مہارتوں میں اضافہ کرنے اور متحدہ ریاستوں کی ان کی معلومات کو بڑھانے کے لیے منفرد مواقع فراہم کرتا ہے ۔ مذکورہ TEA پروگرام چھ ہفتہ کے نان ڈگری ، نان کریڈٹ کسٹمائزڈ اکیڈیمک پروگرام بشمول نئی ٹیچنگ میتھڈالوجیز ، تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ ، اسباق کی منصوبہ بندی اور ہدایتی ٹکنالوجی پر سمیناروں پر مشتمل ہے ۔ اس میں شرکت کرنے والے اساتذہ گھریلو یونیورسٹی کے قریب امریکی سیکنڈری اسکول میں امریکی اساتذہ کے ساتھ امریکی کلاس رومس اور ٹیم ٹیچ سے مستفید ہوں گے ۔۔