سیاست ایس ایس سی کوسچن بینک ( انگلش میڈیم ) کی آج رسم اجرائی

حیدرآباد۔/6ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ادارہ ’سیاست‘ کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی ایس ایس سی انگلش میڈیم کا کوسچن بینک پانچ مضامین کا شائع کیا گیا ، اس کی رسم اجرائی جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر’سیاست‘ کے ہاتھوں آج 7ڈسمبر جمعرات شام 4:30 بجے سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر مقرر ہے۔ مہمان خصوصی پروفیسر ایم ایم انور سابق ڈائرکٹر مرکز فاصلاتی تعلیم ’ مانو ‘ ہوں گے۔ اعزازی مہمانان مسرز آئی نہرو بابوڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ ڈیویژن اور انجینئر سید حیدر علی چیرمین سوپرب فیڈریشن آف میناریٹی اسکولس ہوں گے۔ جناب احمد بشیر الدین فاروقی سابق ڈپٹی ای او کی زیر نگرانی ماہر اساتذہ نے بڑی عرق ریزی سے اس کوسچن بینک کو مرتب کیا ہے جو کامیابی کا ضامن رہے گا۔ ایم اے حمید کیریئر کونسلر نے طلباء اور اسکولی مدرسین سے وقت پر شرکت کی اپیل کی ہے۔ محدود نشستیں ہیں ۔ کتب مفت تقسیم کی جائیں گی۔