سیاست ایس ایس سی کوئسچن بینک60 تا 70 فیصد سوالات مددگار

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب احمد بشیر الدین فاروقی ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر (ریٹائرڈ ) کی اطلاع کے بموجب محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر ( سیاست ) اور بہادر پورہ زون کے اساتذہ کے اشتراک سے تیار و شائع کردہ کوئسچن بینک ( پراکٹس پیپرس) میں سے کئی سوالات ( 60 تا 70 فیصد ) ایس ایس سی امتحان کے مختلف پرچہ جات میں پوچھے گئے ۔ اس طرح یہ میٹریل ایس ایس سی امتحان کے امیدواروں کے لیے کافی مددگار ثابت ہوا ۔ اس لیے طلباء وطالبات ، سرپرست صاحبین ادارہ سیاست اور خصوصی طور پر جناب زاہد علی خاں اور جناب ظہیر الدین علی خاں کے شکر گزار اور ان حضرات اور کوئسچن بینک تیار کرنے والے اساتذہ کے حق میں دعا گو ہیں ۔۔