سیاست ایس ایس سی کوئسچن بنک کی جمعرات کو رسم اجرائی

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ایس ایس سی انگلش میڈیم کے کوئسچن بنک کو ادارہ سیاست کے زیر اہتمام طبع کر کے مفت شائع کیا جاتا ہے ۔ سال حال نیا نصاب اور نئے طریقہ امتحان کی وجہ طلبہ اور سرپرستوں کو جدید امتحانی نمونہ پرچے کے مطابق جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے زیر نگرانی ماہر اور قابل ترین اساتذہ نے بڑی عرق ریزی سے تیار کیا ہے ۔ قوی امکان ہے کہ اس کوئسچن بنک کی رسم رونمائی جمعرات 29 جنوری کو ہوگی ۔ ایم اے حمید کیرئیر کالم نگار سیاست نے بتایا کہ اس کوئسچن بنک کی رسم اجرائی کے بعد بونافائیڈ دے کر مفت حاصل کریں ۔۔