حیدرآباد ۔ 30جنوری ( سیاست نیوز) ایس ایس سی اردو میڈیم کے پانچ مضامین کا سیاست کوئسچن بنک جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے زیرنگرانی تیار کیا گیا ۔ اس کی رسم اجرائی کل چہارشنبہ یکم فبروری کو جناب زاہد علی خان ایڈیٹر ’’سیاست‘‘ کے ہاتھوں عمل میں آئے گی ۔ مہمانان خصوصی آئی نہرو بابو ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادرپورہ ‘ فضل الرحمن خرم ‘ ظفر اللہ فہیم ہوں گے ۔ اعزازی مہمانان میں ڈاکٹر شیخ سیادت علی ‘ نعیم اللہ شریف ‘ منظور احمد ‘ڈاکٹر عبدالرحمن ہوں گے ۔ ایم اے حمید نے طلباء و طالبات ‘ سرپرستوں ‘ اسکول انتظامیہ سے وقت پر شرکت کی خواہش کی ۔