حیدرآباد 7 ڈسمبر (سیاست نیوز) ایس ایس سی زبان دوم تلگو کے نئے نصاب اور نئے امتحانی طریقہ کے مطابق کوئسچن بینک کو مشقی کتب کی شکل میں تیار کیا گیا ہے۔ جناب احمد بشیرالدین فاروقی ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر ریٹائرڈ کے زیرنگرانی اس کتاب کو بوسٹن مشن ہائی اسکول کے تلگو ٹیچر جناب محمد رفیع احمد نے بڑی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے۔ اس کی رسم اجراء منگل 9 ڈسمبر کو شام 4 بجے جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست میں انجام پائے گی۔ مسٹر سومی ریڈی ڈی ای او حیدرآباد مہمان خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر آر گوپال اور شاکر احمد اعزازی مہمان ہوں گے۔ نظامت ایم اے حمید کی ہے۔ طلباء ، طالبات اور سرپرست وقت پر شرکت کریں۔