حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : سیاست اور فریڈم ریفاینڈس سن فلاور آئیل کی جانب سے پکوان کے نت نئے گر سے واقف کروانے کے لیے پکوان کی تربیتی کلاس چہارشنبہ 25 جولائی کو 10 بجے دن تا 2-30 بجے دوپہر ریگل کنونشن ، روبرو مغل انجینئرنگ کالج ، بنڈلہ گوڑہ مین روڈ منعقد ہوگی ۔ جس میں ماسٹر شیف پونیت مہتا جو پکوان کی دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں ۔ خواتین و لڑکیوں کے روبرو حیدرآبای ڈشس اور دیگر ریاستوں میں بنائے جانے والے ڈشس کا عملی مظاہرہ کریں گے ۔ جس کی خوشبو سے خواتین دم بخود ہوجائیں گی ۔ اب تک ہوئے سیاست اور فریڈم ریفائینڈس سن فلاور آئیل کی جانب سے پکوان کلاس میں شہر کے مختلف مقامات کی خواتین اس سے استفادہ کر کے اپنے طور پر پکوان کی مشق کرتے ہوئے اس میں ہنر پیدا کیا ہے ۔ پونیت مہتا کے کلاس کی خاص بات یہ ہے کہ پکوان پر خواتین ڈش کے متعلق سوالات بھی کرتی ہیں جس پر سمجھایا جاتا ہے اور خود شیف خواتین سے بعض امور پر سوالات کرتے ہیں اس کا صحیح جواب دینے پر فریڈم ریفائنڈس سن فلاور آئیل کی جانب سے Spot Gift for Lucky winners کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اس لیے خواتین کلاس میں دلچسپی سے شیف کی کہی گئی باتوں کو ذہن میں رکھیں ۔ اب تک ہوئے کلاس میں پونیت مہتا نے دوران پکوان مختلف سوالات کیے جس پر انہیں انعامات دئیے گئے ۔ خواتین و لڑکیاں اس کلاس میں اہم نکات کو نوٹ کرنے کے لیے کاپی و قلم ساتھ رکھنا ہوگا تاکہ شیف کی ہدایات کو نوٹ کرسکیں ۔ اس کلاس کے لیے کوئی فیس نہیں رکھی گئی ہے ۔ خواتین و لڑکیاں فنکشن ہال وقت مقررہ پر پہنچ جائیں اور اپنے ساتھ چھوٹے بچوں کو نہ رکھیں ۔ اب تک جن خواتین نے اس کلاس سے استفادہ کیا وہ پکوان کے نئے نئے ڈش بنانے کی طرف راغب ہورہی ہیں ۔ اس کلاس میں شرکت کی خواہش مند خواتین و لڑکیاں اپنا نام ، عمر ، قابلیت اور مکمل پتہ لکھ کر 8919493509 پر واٹس اپ میسیج کریں ۔ خواتین ڈش کی تیاری کو آسانی سے دیکھنے کے لیے ایل ای ڈی اسکرین نصب کیا جارہا ہے ۔۔