حیدرآباد۔ 26 مارچ (پریس نوٹ) روزنامہ سیاست اور مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیراہتمام 45 روزہ ووکیشنل سمر کیمپ کا 5 اپریل سے آغاز ہوگا۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع کے تعلیمی ادارے، دینی مدارس اور دیگر فلاحی مسلم تنظیموں کے ذمہ داران جو ٹریننگ سنٹرس قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔ اپنی درخواستیں کورسیس کی تفصیل کے ساتھ دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست پر 3 اپریل یا اس سے قبل داخل کردیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی طالبات، خواتین اور مسلم نوجوانوں کے لئے ٹیلرنگ، بیوٹیشن، فلاور میکنگ، کمپیوٹرس، ہارڈویر، سافٹ ویر کی تربیت کا انتظام رہے گا۔ صدر ایم ڈی ایف جناب عابد صدیقی نے سمر کیمپ کے لئے چار کورڈینیٹرس نامزد کئے ہیں۔ جن میں محمد برکت علی (ساؤتھ زون)، سید اصغر حسین (ویسٹ زون)، اے اے کے امین (نارتھ زون اور میڈیکل)، محمد فریدالدین (ایسٹ زون) شامل ہیں۔ محترمہ خدیجہ سلطانہ ان کورسیس کی ڈائریکٹر ہوں گی۔ کورسیس کی تکمیل پر سرٹیفکیٹس اور خصوصی انعامات دیئے جائیں گے۔ تربیتی سنٹرس کو بھی ایوارڈس دیئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9394801526 یا 9700088110 پر ربط کریں۔