جناب زاہدعلی خاں ایڈیٹر سیاست افتتاح کریں گے
حیدرآباد 22 جولائی (پریس نوٹ) انجمن ریختہ گویان حیدرآباد کے زیراہتمام 27 ، 28 اور 29 جولائی کو اُردو ہال حمایت نگر میں سہ روزہ اسلامی مصوری کی نمائش منعقد ہوگی۔ 27 جولائی کو شام 5 بجے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست نمائش کا افتتاح کریں گے۔ جناب محمد محمود علی نائب وزیر اعلیٰ تلنگانہ، جناب محمد قمرالدین صدرنشین اقلیتی کمیشن، جناب عبدالرحیم خان، پروفیسر ایس اے شکور، جناب محمد مرتضیٰ علی فاروقی، پروفیسر شوکت حیات، پروفیسر اشرف رفیع، محترمہ جمیل فاطمہ زیبا، ڈاکٹر زرینہ پروین، ڈاکٹر صفدر عسکری، ڈاکٹر انیس عائشہ، پروفیسر فاطمہ پروین اور مولانا مظفر علی صوفی ابوالعلائی بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ مسرس ایم اے ماجد، شہاب الدین ہاشمی، فاضل حسین پرویز، جے ایس افتخار، عظیم الدین بخش اور دیگر مہمانان اعزازی ہوں گے۔ 28 اور 29 جولائی کو مزاحیہ و سنجیدہ مشاعرہ ہوگا۔