سہراب الدین ۔ پرجا پتی مقدمہ : فیصلہ 21 ڈسمبر کیلئے محفوظ

ممبئی 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی سی بی آئی عدالت 21 نومبر کو سہراب الدین شیخ اور تلسی رام پرجاپتی کے جعلی انکاؤنٹر مقدمہ کا فیصلہ سنائے گی۔ جج ایس جے شرما نے آج کہاکہ وہ فیصلہ کا اعلان 21 ڈسمبر کو کریں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ مجھے 14 دن کی مہلت چاہئے۔ مجھے یقین ہے کہ 21 ڈسمبر تک میرا کام ختم ہوجائے گا۔ اِس سے پہلے میں اِس کی تکمیل سے قاصر رہوں گا۔ چنانچہ 24 ڈسمبر کو فیصلہ سناسکوں گا۔ مجھے یقین ہے کہ 21 ڈسمبر تک کام مکمل ہوجائے گا۔ 38 افراد پر سی بی آئی نے جعلی انکاؤنٹرس میں ملوث رہنے کا الزام عائد کیا تھا جن میں قومی صدر بی جے پی امیت شاہ بھی شامل ہیں۔ چند سینئر پولیس عہدیدار بھی نامزد کئے گئے تھے۔ دفعہ 313 کے تحت گواہوں پر جرح کے بعد قطعی موقع ملزمین کو اپنا بیان درج کروانے کے لئے دیا گیا تھا۔ سی بی آئی کے بموجب راجستھان کے انسپکٹر عبدالرحمن بھی انکاؤنٹر ٹیم میں شامل تھے لیکن اُنھوں نے انکار کیا ہے۔