ممبئی۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صحافت کو سماج کا انتہائی طاقتور نگران کار قرار دیتے ہوئے بامبے ہائیکورٹ نے آج تحت کی عدالت کے حکم نامہ کے خلاف درخواست مسترد کردی جس میں گزارش کی گئی تھی کہ صحافیوں کو اعلیٰ سطحی سہراب الدین شیخ فرضی انکاؤنٹر مقدمہ کی کارروائی کی خبریں شائع کرنے پر امتناع عائد کیا جائے۔ جسٹس ریوتی موہیتے نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں فیصلہ سنایا کہ حدود سے تجاوز کرتے ہوئے امتناع کا حکم جاری کرنا تاکہ عوام کو فرضی انکاؤنٹر مقدمہ کی کارروائی کی تفصیلات معلوم نہ ہوسکیں۔ ایک نامناسب درخواست ہے چنانچہ اسے مسترد کیا جاتا ہے۔