سہارنپور میں حالات معمول پر ‘ کرفیو میں نرمی

سہارنپور 2 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سہارنپور میں پیش آئے تشدد کے واقعات کے بعد حالات بتدریج معمول پر لوٹ رہے ہیں۔ حالات میں بہتری کو دیکھتے ہوئے حکام کی جانب سے آج ہفتے کو صبح 9 بجے سے کرفیو میں دس گھنٹوں کی نرمی دی گئی تھی ۔ کرفیو میں نرمی کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔

انڈین مجاہدین کے خلاف تحقیقات کے لئے 3 ماہ کی توسیع
نئی دہلی ۔ 2 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دہلی کی عدالت نے آج این آئی اے کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے انڈین مجاہدین کے دو مشتبہ کارکنوں کے خلاف تحقیقات کرنے کے لیے مزید 3 ماہ کی مہلت دی ہے ۔ ڈسٹرکٹ جج آئی ایس مہتا نے تحقیقات کی مدت کو 90 روز سے بڑھاکر 180 روز کردئیے ہیں ۔ جج نے محسوس کیا کہ تحسین اختر اور ضیا الرحمن کے خلاف تحقیقات کرنے 90 دن کافی نہیں ہیں ۔ اس میں اضافہ کیا جانا چاہئے ۔ عدالت نے دونوں ملزمین کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا۔۔