سپریم کورٹ میںبامبے ہائیکورٹ کے سکریٹری کا بیان
نئی دہلی ۔ 12جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سہارا گروپ کی آمبی وئیلی پراپرٹیز( جائیدادوں) کے ہراج کے عمل کو روک دیا گیا ہے کیونکہ ہراج کے اعلان پر خریداروں کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہں کیا گیا ۔ سپریم کورٹ کو آج یہ بات بتائی گئی ۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی زیرصدارت بنچ کو بامبے ہائیکورٹ کی لکویڈیٹر نے اس کے بارے میں بتایا۔ اس بنچ نے جس نے آمبی وئیلی میں سہارا گروپ کی جائیداد کو قبضہ میں لینے کیلئے عدالت کے ایک ریسیور کو مقرر کیا تھا ‘ لکویڈیٹر سے کہا تھا کہ ان جائیدادوں کو ہراج کیا جائے تاکہ سرمایہ کاروں کی رقم حاصل ہوسکے ۔ہراج کے عمل کو روکنے کیلئے اس بنچ نے جو جسٹس رنجن گوگوئی اور اے کے سکری پر بھی مشتمل ہے ‘ دو فرمس سنائی مریدم ریکٹرس پرائیوٹ لمٹیڈ اور پرائم ڈاؤن ٹاؤن رئیل اسٹیٹ پرائیوٹ لمٹیڈ کو سہارا گروپ کی جانب سے یہ کہنے کے بعد کہ یہ فرمس ممبئی میں وسائی میں ان کی جائیداد خریدنے کی خواہاں ہیں ‘ ایس ای بی آئی ‘ سہارا اکاؤنٹ میں 1000کروڑ روپئے جمع کرنے کی ہدایت دی ۔