سہارا اسکام سے بچنے کے سی آر ‘ مودی کی جی حضوری میںمصروف

ای ایس آئی اسکام میں بھی کے سی آر کا نام تھا ۔ اتم کمار ‘ ایل رمنا و عزیز پاشاہ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /30 نومبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے عظیم اتحاد نے کے سی آر کے دہلی دوروں کا خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ سہارا اسکام سے بری ہونے کے سی آر مودی کی جی حضوری کر رہے ہیں ۔ صدر تلنگانہ تلگودیشم مسٹر رمنا ، صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی اور ای ایس آئی کے سابق ایم پی سید عزیز پاشاہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں خلاصہ کیا ۔ کے سی آر کے رویہ پر برہم قائدین نے کہا کہ سی پی آئی اسکان کا کے سی آر کو جواب دینا ہوگا ۔ اتم کمار ریڈی نے کے سی آر کی جانب سے سونیا گاندھی پر تنقید کو افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ کے سی آر کی ان حرکتوں کا عوام بغور مشاہدہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر جب مرکزی وزارت میں تھے اس وقت ای ایس آئی میں بڑا اسکام ہوا اور کنٹراکٹرس سے کے سی آر کے ساز باز پر انہیں جواب دینا ہوگا ۔ انہوں نے کے سی آر سے جواب طلب کیا اور دیانتداری کو ثابت کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کیا سی بی آئی چارج شیٹ میں کے سی آر کا نام شامل نہیں ہے ۔ انہوں نے بار بار دہلی کے دوروں پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر سچائی بتانے کی ہمت ہے تو کے سی آر کو واضح کرنا ہوگا کہ آیا اس وقت چار شیٹ میں اے ون کی حیثیت سے موجود کے سی آر کے نام کو ہٹا دیا گیا ہے ۔ اتم کمار نے کہا کہ وعدہ خلافی کرنے اور سینا زوری کرنے میں کے سی آر کی مثال نہیں ۔ انہوں نے دلت کو چیف منسٹر ڈبل بیڈروم ، قبائیلوں اور مسلمانوں کو تحفظات دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ کیا ان اقدامات سے کسی نے روکا ہے یا چندرا بابو نے اس میں روکاوٹ پیدا کی ۔ ایل رمنا صدر تلنگانہ تلگودیشم نے کہا کہ کے سی آر نے 50 ہزار کروڑ کی چوری کی ہے ۔ انہوں نے پراجکٹوں میں حاصل کئے گئے کمیشن کے نقصانات کا سوال کیا ۔ انہوں نے کے سی آر کی ذہنیت کو مجرمانہ ذہنیت قرار دیا اور کہا کہ ماں کو گالی دینے والا شخص کوئی ہے تو وہ کے سی آر ہے ۔ مسٹر رمنا نے کہا کہ ناکامیوں اور وعدہ خلافیوں کو چھپانے انتخابات میں ابھی تک 1000 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کا تخت کمزور پڑچکا ہے ۔ اب پرگتی بھون کو خالی کرنے کی باری آگئی ہے ۔ سید عزیز پاشاہ قادری سابق ایم پی نے کو کہا کہ کے سی آر کی شخصیت مجرمانہ ذہنیت کی حامل ہے ۔