نیویارک۔27مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ایک 33سالہ سکھ لاری ڈرائیور اوہائیومیں فائرنگ کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔ وہ فائرنگ کے نتیجہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور بعد ازاں دواخانہ میں علاج کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ 12مئی کو20 سالہ جسپریت سنگھ پر فریڈک ملک جیمس رابرٹس نے سکھ ڈرائیور پر گولی چلائی تھی جسے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔