سکھوں کیلئے پگڑی انتہائی اہمیت کی حامل

واشنگٹن ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) سکھوں کو امریکی شہریوں کو اب یہ سمجھانا پڑ رہا ہے کہ ان کے مذہب میں پگڑی کی کیا اہمیت ہے کیونکہ پگڑی سے ان کی مذہبی شناخت فوری طور پر کی جاسکتی ہے۔ امریکی قانون سازوں کو امریکہ میں بسے ہوئے سکھ فرقہ کے بارے میں ایک مکمل رپورٹ ایک مصنف نے تیار کی ہے، جہاں انہوں نے وضاحتی بیانات کے ذریعہ سکھ مذہب پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ صدارتی امیدوار ہیلاری کلنٹن کے سابق سیاسی حکمت عملی بنانے والے جیوف گارین نے کہا کہ سکھوں کو یہ وضاحت کرنی پڑ رہی ہیکہ پگڑی کی ان کے مذہب میں کیا اہمیت ہے اور وہ کس بات کی علامت ہے۔ نیشنل سکھ کیمپین (NSC) کی جانب سے ایک بریفنگ کے موقع پر یہ رپورٹ پیش کی گئی۔ اس وضاحت سے امریکی شہریوں پر کافی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اسٹڈی میں یہ کہا گیا ہیکہ جب لوگ سکھوں کو سڑکوں پر کہیں بھی دیکھتے ہیں تو ان کے تعلق سے تذبذب کا شکار ہوجاتے ہیں اور کبھی کبھی یہ غلط فہمی المناک واقعات میں بھی تبدیل ہوجاتی ہے۔ ان کا یہ ماننا ہیکہ سکھوں کی جو شناخت ہے وہ ان سے قدرے مختلف ہے۔