پونے 14 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین ائر فورس کا ایک سکھوئی 30 لڑاکا طیارہ پونے کے قریب آج حادثہ کا شکار ہوگیا تاہم اس کے دونوں پائلٹس محفوظ رہے ۔ دفاع اور پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ یہ طیارہ پونے ائر بیس سے معمول کی ٹریننگ مشن پر تھا کہ حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ پونے سے کچھ فاصلے پر جب یہ طیارہ لینڈنگ کیلئے آر ہا تھا اس وقت حادثہ کا شکار ہوگیا تاہم اس میں موجود دونوں پائلٹ محفوظ رہے ۔ حادثہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ۔