سکندرآباد سے نرسا پور کیلئے آج خصوصی ٹرین

حیدرآباد۔/24جنوری، ( آئی این این ) ساؤتھ سنٹرل ریلوے مسافرین کے اضافی رش کو ختم کرنے کیلئے سکندرآباد سے نرسا پور کیلئے ایک اسیپشل ٹرین چلائے گا۔ چنانچہ07256 سکندرآباد ۔ نرسا پور اسپیشل ٹرین سکندرآباد سے جمعرات 25جنوری کو20:15 بجے روانہ ہوگی اور اگلے دن صبح 05:25 بجے نرسا پور پہنچے گی۔ یہ ٹرین چرلہ پلی ، قاضی پیٹ، ورنگل، کھمم، وجئے واڑہ، گڈی واڑہ، کیکلور، اکیویڈو، بھیماورم ٹاؤن، بھیماورم جنکشن اور پلاکلو اسٹیشنوں پر توقف کرے گی۔