8.45 لاکھ روپئے جرمانہ صادر ، ایس سی آر اور آر پی ایف کی مشترکہ کارروائی
حیدرآباد۔ 17 مئی (آئی این این) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے ٹرینوں میں غیرمجاز سفر اور بناء ٹکٹ کے مسافرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر جرمانہ صادر کیا اور جملہ 8 لاکھ 45 روپئے بطور جرمانہ وصول کیا۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے بموجب ہفتہ کے دن سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر چیف کمرشیل مینیجر (پاسنجر ؍ مارکیٹنگ) مسٹر روی پی پاڈی کی نگرانی میں ٹرینوں میں بناء ٹکٹ کے سفر کرنے والے مسافروں کی اچانک چیکنگ کی گئی جس میں 126 ٹکٹ چیکنگ اسٹاف نے ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کے اشتراک سے مسافروں کی چیکنگ کی گئی۔ اس موقع پر ریلوے اسٹیشن کے تمام راستوں پر اسٹاف اور فورس کو متعین کیا گیا تھا۔ یہ چیکنگ 42 ایکسپریس ٹرینوں کے علاوہ 8 عدد پیاسنجر اور 38 عدد ایم ایم ٹی ایس کی آمدورفت کے موقع پر کی گئی۔ چیکنگ کے دوران ایک ہزار 613 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں 473 مسافر ٹکٹ کے بغیر سفر کررہے تھے، جبکہ 1020 افراد غیرمجاز سفر کررہے تھے اور 120 غیرلگیج پر مقدمات درج کئے گئے۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر 66 افراد کے خلاف جرمانہ صادر کرتے ہوئے 13 ہزار 200 روپئے وصول کئے گئے۔