نئی دہلی۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سکندرآباد (تلنگانہ) چینائی اور کولکتہ کی لوکل ٹرینوں کی ساکھ کو ایرکنڈیشنڈ کوچیس اور خود کار دروازوں کے ذریعہ بہت جلد بہتر بنایا جائے گا۔ ریلویز نے آئندہ چند دن مغربی لائینس کے ممبئی نسیم مضافاتی ٹرین نیٹ ورک پر 12 کوچ پر مشتمل ایرکنڈیشنڈ لوکل شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ وزارت ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ’’ہم اس زمرہ میں متعدد تبدیلیاں لانے کا منصوبہ بنائے ہیں۔