سکندرآباد۔تروپتی،تروپتی۔کاکناڈا اور حیدرآباد۔کاکناڈا خصوصی ٹرینیں

حیدرآباد 8 ستمبر(یو این آئی) مسافرین کے ہجوم سے نمٹنے کے لئے ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے سکندرآباد ۔ تروپتی، تروپتی۔کاکناڈا ٹاون اور حیدرآباد۔ کاکناڈا ٹاون خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ٹرین نمبر07429 سکندرآباد۔ تروپتی خصوصی ٹرین 12ستمبر کو 19.45بجے سکندرآباد سے روانہ ہوگی اور اگلے دن 08:10 بجے تروپتی پہنچے گی۔ دوران واپسی ٹرین نمبر07430 تروپتی۔ سکندرآباد خصوصی ٹرین 16 ستمبر17:00 بجے تروپتی سے روانہ ہوگی اور اگلے دن 05.55 بجے سکندرآباد پہنچے گی۔ دوران سفر یہ ٹرینیں نلگنڈہ، مریال گوڑہ، گنٹور، تنالی، اونگول، نیلور اور رینی گنٹہ اسٹیشنوں پر توقف کریں گی۔ ٹرین نمبر 07559 تروپتی۔ کاکناڈا ٹاون خصوصی ٹرین 13 ستمبرکو22:30 بجے سکندرآباد سے روانہ ہوگی اور اگلے دن 08:30 بجے کاکناڈا ٹاون پہنچے گی۔دوران واپسی ٹرین نمبر. 07560 کاکناڈاٹاون۔تروپتی خصوصی ٹرین 15ستمبر کو20:45 بجے کاکناڈا ٹاون سے روانہ ہوگی اور اگلے دن 07:50 تروپتی پہنچے گی۔ٹرین نمبر07431کاکناڈا ٹاون ۔