سکم میں چینی سرحد کی صورتحال پر مرکز کا غور

نئی دہلی ۔27 جون (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی ریاست سکم کے سرحدی مورچوں پر ہندوستانی فوج اور چینی مودی آزادی فوج (پی ایل اے) سپاہیوںمیں رسہ کشی کے بعد پیدا شدہ کشیدگی کے درمیان مرکز نے آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا، جس میں ہند۔ چین سرحد پر پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فوج، ہند۔ تبت سرحدی پولیس کے علاوہ وزارت داخلہ کے نمائندوں نے شرکت اور سرحدی علاقوں بالخصوص سکم کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق سکم کی حکومت نے مرکزی وزارت داخلہ کو ایک رپورٹ روانہ کی ہے، جس میں چینی فوج کی مداخلت کاری کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ جموں و کشمیر سے اروناچل پردیش تک 3,488 کیلو میٹر ہند۔ چین سرحد میں سکم کا 220 کیلو میٹر علاقہ بھی شامل ہے۔ ہندوستانی فوج اور چین کی عوامی آزادی فوج کے درمیان رسہ کشی اور جھڑپ کے نتیجہ میں چینی سپاہیوں نے سرحد کی ہندوستانی جانب سینکڑوں کو نقصان پہنچایا تھا۔