حیدرآباد 6 ستمبر ( این ایس ایس ) گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کے مشورہ پر اسمبلی سکریٹری وی نرسمہا چاریولو نے آج قانون ساز اسمبلی کی تحلیل کا اعلامیہ جاری کیا ۔ جی او ایم ایس نمبر 46 میں اسمبلی سیکریٹری نے کہا کہ اس اعلامیہ کو تلنگانہ گزٹ کے غیر معمولی شمارہ کے دوسرے حصے میں گورنر مسٹر نرسمہن کے مشورہ کی ہدایت کے مطابق شائع کیا جائے گا ۔