سکریٹری مرکزی وزارت داخلہ کی گورنر اور چیف سکریٹری سے ملاقات

حیدرآباد۔12مئی ( سیاست نیوز) مسٹر انیل گوسوامی سکریٹری محکمہ مرکزی وزارت داخلہ جو حیدرآباد کے دورہ پر ہیں آج راج بھون پہنچ کر ریاستی گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی ۔ راج بھون ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے ریاست کی تقسیم کے سلسلہ میں بعض اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ بعد ازاں مسٹر انیل گوسوامی نے سکریٹریٹ پہنچ کر ریاستی چیف سکریٹری ڈاکٹر پی کے موہنتی سے ملاقات کی اور پھر ریاست کے مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں شرکت کی اور ریاست کی تقسیم کے عمل کی تفصیلات سے واقفیت حاصل کی ۔ انہوں نے عملی اقدامات پر طمانیت کا اظہار کیا اور ریاست کے عہدیداروں کی ستائش کی ۔