سڑک حادثہ میں 3انجینئرنگ طالب علم ہلاک

رائے پور۔/26نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ کے ضلع درگ میں آج ایک منی بس کے ایک کار سے ٹکرا جانے کے باعث 4افراد بشمول 3انجینئرنگ طلباء ہلاک ہوگئے اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ آج اسوقت پیش آیا جب موہن نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک بائی پاس روڈ پردونوں گاڑیاں مخالف سمت سے ٹکرا گئیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ این پی اپادھیائے نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ مہلو ک طلباء شنکر آچاریہ انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم تھے جو کہ ویشالی نگر میں ٹیوشن کیلئے جارہے تھے۔ ان کی تیز رفتار کار مخالف سمت سے آنے والی ایک منی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس کے باعث ایک طالب علم اور ٹرک ڈرائیور برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 2طالب علم ہاسپٹل میں علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکے۔