حیدرآباد /26 جنوری ( سیاست نیوز ) تلگو فلم اداکار نانی اور اس کا ڈرائیور بنجارہ ہلز میں پیش آئے حادثہ میں بال بال بچ گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ روڈ نمبر 45 جوبلی ہلز پر پیش آئے یہ واقعہ میں فلم اداکار زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب نانی اور اس کا ڈرائیور سرینواس رات دیر گئے فلم کی شوٹنگ کے بعد جوبلی ہلز سے گچی باؤلی جارہے تھے ۔ جوبلی ہلز پر ڈرائیور نے گاڑی کا توازن کھو دیا اور ڈیوائڈر و برقی کھمبے سے جا ٹکرایا ۔ پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور سرینواس سیٹ بیلٹ لگایا ہوا تھا جسکے نتیجہ میں حادثہ سے کار کے ایر باگس کھل گئے اور وہ شدید زخمی ہونے سے بچ گیا جبکہ عقبی سیٹ پر موجود فلم اداکار نانی معمولی زخمی ہوگیا ۔ پولیس جوبلی ہلز نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ۔