سڑک حادثہ میں اسکولی بچے زخمی

حصار۔/27جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) حصار سے 30کلو میٹر دور واقع دھانہ کلاں گاؤں میں ایک ریڈ کراس کی گاڑی اور ایک اسکول بس میں تصادم ہوگیا جس کے باعث بس میں سوار 20 بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 6بچوں کو حصار سیول ہاسپٹل اور دیگر 8بچوں کو ہانسی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔ ریڈ کراس کی گاڑی میں سوار 6افراد بھی زخمی ہوگئے۔ انہیں بھی ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے۔