حیدرآباد ۔ 2 اپریل (سیاست نیوز) کمشنر مجلس بلدیہ حیدرآباد مسٹر سومیش کمار نے آج بلدی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ سڑکوں کی توسیع کیلئے حصول اراضیات کی کارروائی میں تیزی پیدا کریں جو کہ میٹرو ریل کے تعمیری کاموں سے ٹوٹ پھوٹ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ مالکین جائیداد کو ترجیحی بنیادوں پر چیکس جاری کئے جائیں۔ مسٹر سومیش کمار نے آج کلکٹر حیدرآباد نرملا، کلکٹر رنگاریڈی، رگھونندن راؤ، منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو ریل این وی ایس ریڈی کے ساتھ جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس پر حصول اراضیات پر جائزہ اجلاس منعقد کیا۔