سڑکوں ، شاہراہوں کی مرمت و تجدید کے لیے 15 ہزار کروڑ روپئے کی منظوری

حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( ایجنسیز ) : حکومت تلنگانہ نے ریاست کے تمام اضلاع میں تقریبا 15 ہزار کروڑ روپئے کے مصارف سے سڑکوں اور شاہراہوں کی مرمت اور انہیں بہتر بنانے کی تجاویز کو منظوری دے دی ۔ محکمہ جات پنچایت راج اور عمارات و شوارع کے تحت آنے والی تمام سڑکوں کی تجدید کے کام کو جنگی خطوط پر شروع کیا جائے گا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے دیہی علاقوں میں سڑک کاموں کی تکمیل کرنے والے کنٹراکٹرس کے 153 کروڑ روپئے کے سابق بقایہ جات کو کلیر کردیا ہے ۔۔