سڈنی، 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سڈنی ائرپورٹ میں آگ لگنے کی وجہ سے جمعہ کو تمام طیاروں کو ہوائی اڈے سے باہر نکال لیا گیا۔’دی ایئرسروسز آسٹریلیا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’ہوائی اڈے میں دھواں دکھائی دینے کے بعد سڈنی ہوائی ٹریفک کنٹرول ٹاور کو خالی کر دیا گیا ہے ۔ فی الحال، اس ہوائی اڈے پر کسی بھی طیارے کے اترنے یا پرواز بھرنے پر مکمل طور پر روک لگا دی گئی ہے ‘‘۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔