سچ ہی کہنا ہمیشہ مرے دوستو
جھوٹ کرتی ہے رسوا مرے ساتھیو
سچ کی تاکید کی ہے سبھی نے یہاں
سچ سے غفلت نہ برتی کسی نے یہاں
سچ لے جاتی ہے انساں کو نیکی کی سمت
اور نیکی کا راستہ ہے جنت کی سمت
سچے بچوں کو رکھتے ہیں سب ہر دلعزیز
سچ کا انجام ہوتا ہے بے حد لذیذ
سچ کے کہنے میں عزت ہے سب سے بڑی
سچ کے کہنے میں تاثیر ہے ہر گھڑی
سچ کے کہنے سے انسان انسان ہے
جھوٹ کہنے میں ہر آن نقصان ہے
سچ تو یہ ہے کہ دنیا میں اے دوستو
تم سے روشن ہے سچ کے چراغوں کی لو
سچ کو اپنا لیا جس کسی نے بھی آج
اسکی رہتی ہے دنیا میں ہر آن لاج
سچ تو ہوتا ہے کہتے ہیں کڑوا بہت
ذائقہ لیکن اسکا ہے ’’میٹھا‘‘ بہت
سچ پہ آتی نہیں ظفر آنچ تک
سچ کے گلشن میں رہتی ہے حق کی مہم
ظفر فاروقی