سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سبھاشن ریڈی کا دیہانت

حیدرآبادیکم مئی (یواین آئی)سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سبھاشن ریڈی چل بسے ۔انہوں نے شہر کے علاقہ گچی باولی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آخری سانس لی جہاں وہ گزشتہ کچھ دنوں سے زیرعلاج تھے ۔جسٹس ریڈی اے پی انسانی حقوق کمیشن کے پہلے صدرنشین بھی بنائے گئے تھے ۔ان کی عمر76برس تھی۔ان کی لاش بعد ازاں شہر حیدرآباد کے اونتی نگر میں واقع ان کی قیام گاہ لے جائی گئی ۔ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ہدایت دی ہے کہ ان کی آخری رسومات سرکاری اعزازات کے ساتھ انجام دی جائے ۔ان کی موت پر کئی اہم شخصیتوں نے ان کو بھرپور خراج پیش کیا اور ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت ظاہر کی۔انہیں تین بیٹے ہیں، ان میں سے دو وکیل ہیں جبکہ ایک فرزند انجینئر ہے ۔جسٹس ریڈی کی پیدائش حیدرآبا دمیں ہوئی تھی اور وہ متحدہ آندھراپردیش کے ہائی کورٹ کے جج کے طورپربھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں بعد ازاں مدراس ہائی کورٹ اور کیرالا ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیاگیاتھا۔