حیدرآباد 28 ستمبر ( پی ٹی آئی ) حقوق انسانی کارکنوں کی گرفتاری میںمداخلت سے سپریم کورٹ کے انکار کو ورا ورا راو کے ایک رشتہ دار نے افسوسناک اور غیر متوقع قرار دیا ہے ۔ ورا ورا راو ماویسٹوں سے مبینہ روابط کے الزام میں گھر پر نظربند ہیں۔انہیں گذشتہ مہینے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ دوسرے کارکنوں جیسے ورنن گونسالویز اور ارون فریرا کو ممبئی سے اور ٹریڈ یونین کارکن سدھا بھردواج کو فرید آباد اور سیول لبرٹیز کارکن گوتم نولکھا کو دہلی سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ سپریم کورٹ فیصلہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ورا ورا راو کے رشتہ دار نے کہا کہ ججس کے اب تک کے تیور کو دیکھتے ہوئے امید تھی کہ اس مقدمہ کو کالعدم قرار دیدیا جائیگا ۔