سپریم کورٹ نوٹ بندی سے متعلق عرضیوں پر 2 دسمبر کو سماعت کیلئے تیار

نئی دہلی، 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر اشونی اپادھیائے اور 14 ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینکوں کی طرف سے دائر کی جانے والی عرضیوں پر 2 دسمبر کو سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جو مرکز کے نوٹ بندی فیصلے سے متعلق دائر کی گئی ہیں۔چیف جسٹس تیرتھ سنگھ ٹھاکر کی زیر صدارت اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نیز ایل ناگیشور راؤ پر مشتمل بنچ نے اس معاملے پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا۔عرضی گزار مسٹر اشونی اپادھیائے نے 500 اور 1000 کے نوٹوں کو بند کرنے درخواست کی ہے ، جبکہ کیرالہ کے 14 ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینکوں نے پرانے نوٹ جمع کرنے اور نئے نوٹ تقسیم کرنے کی اجازت دینے کے لئے عدالت عظمی کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینکوں کو اب تک کرنسی تبادلے کے زمرے سے باہر رکھا گیا ہے۔