سٹی کوآپریٹیو بینک پر آر بی آئی کی پابندیاں

حیدرآباد۔ 19 اپریل (سیاست نیوز) آر بی آئی نے سٹی کوآپریٹیو بینک کو پابند کیا ہے کہ وہ جملہ 1000 روپئے ڈپازٹ رقم سے زائد نکالنے کی اجازت نہیں دے گا۔ اس کے علاوہ آر بی آئی نے بینک کی جانب سے قرضہ جات کی اجرائی سے قبل آر بی آئی کی اجازت لینے کا بھی پابند بنایا ہے۔ کوآپریٹیو بینک کے کسٹمرس کو ان کے کھاتہ میں جمع کم از کم رقم 1000 روپئے میں سے بھی رقم نکالنے کی اجازت نہ دی جائے۔ بینک میں ڈپازٹ کی حد کم از کم 1000 روپئے مقرر کی گئی ہے۔ اس شرط پر سختی سے عمل کیا جائے۔ آر بی آئی کی یہ ہدایات 17 اپریل 2018ء سے نافدالعمل ہوگئی ہیں۔ خلاف ورزی پر بینک کا لائسنس منسوخ کیا جائے گا۔