حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : روزنامہ سیاست اور فیض عام ٹرسٹ و ہیلپنگ ہینڈ کی جانب سے شہر کے تین مقامات پر بڑی کامیابی کے ساتھ کپڑا بینکس چلائے جارہے ہیں ۔ ان کپڑا بینکوں کے ذریعہ غریب خاندانوں میں ملبوسات کی تقسیم عمل میں آرہی ہے ۔ دارالشفاء ، مولاعلی اور قائم نگر میں یہ کپڑا بینکس کام کررہے ہیں ۔ اس کپڑا بینک نے اپنی سرگرمیوں کو وسعت دیتے ہوئے سلم علاقوں میں بھی ملبوسات تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے چنانچہ آج سٹی کالج کے قریب غریب و نادار طلباء ، لیبر طبقہ اور فٹ پاتھ پر زندگی گذارنے والوں میں کپڑوں کی تقسیم عمل میں آئی ۔ کپڑا بینک کی جانب سے ڈاکٹر دردانہ نے ان غریبوں میں ملبوسات تقسیم کئے ۔ روزنامہ سیاست کے ملت فنڈ ، فیض عام ٹرسٹ اور ہیلپنگ ہینڈ کی اس فلاحی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ بلالحاظ مذہب و ملت غریبوں میں ملبوسات کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے جو فرقہ پرستوں کے بدنما چہروں پر زور دار طمانچوں کے مانند ہیں ۔ سٹی کالج کے قریب غیر مسلم طلباء اور مزدور مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے کپڑا بینک کے کپڑے حاصل کیے ۔۔