ساتویں جماعت کامیاب امیدوار اہل، 30 جولائی ادخال درخواست کی آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 26 جولائی (پریس نوٹ) سٹی سیول کورٹ حیدرآباد میں اٹنڈر (چپراسی) کی عام زمرہ میں 27 جائیدادیں اور معذورین اپاہچ زمرہ کیلئے تین جائیدادوں اور بی سی کیلئے زائد 2 جائیدادوں پر تقررات جن کی کل تعداد 54 ہے کو ان ساتویں کامیاب امیدوار سے درخواستیں طلب کی گئی ہے۔ امیدوار اردو ؍ تلگو سے واقف ہے۔ عمر 34 سال سے کم ہو۔ 54 میں 44 جائیدادیں مقامی (لوکل) امیدوار کیلئے مختص ہے۔ امیدوار خواہ اپنی درخواستیں ضروری منسلکات اسنادات کے ساتھ 30 جولائی سے قبل ذریعہ پوسٹ روانہ کردیں جو چیف جج سٹی سیول کورٹ چھتہ بازار پرانی حویلی حیدرآباد کے پتے پر پہنچ جانے چاہئے۔ مزید تفصیلات کیلئے دفتر ایم ڈی ایف واقع احاطہ روزنامہ سیاست یا پھر محمڈن انسٹی ٹیوٹ واقع جلوخانہ لاڈ بازار سے ربط کریں۔ مرد حضرات کے علاوہ خواتین بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔