سویڈن کی مسجد میں اذان کی اجازت

اسٹاکہوم ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سویڈن کی پولیس نے ایک مسجد کو جمعہ کی نماز کیلئے اذان دینے کی اجازت دے دی جس کی وجہ سے سیاستدانوںاور عوام میں انتخابات سے 5 ماہ قبل انتشار پیدا ہوگیا ہے۔ سویڈن میں اسے حالیہ برسوں میں پناہ طلب کرنے والوں کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کی نشانی قرار دیا جارہا ہے۔ پولیس کی اجازت ایک سال کیلئے کارآمد رہے گی۔ اس کی وجہ سے سیاستدانوں میں اندیشے پیدا ہوگئے ہیکہ اس کے نتیجہ میں تہذیبی کشیدگی پیدا ہوگی۔ دیگر مذاہب کے پیرو 9 ستمبر کے عام انتخابات سے قبل غیرجانبدار موقف اختیار کرنے سے گریز کریں گے۔ اعتدال پسندوں نے خبر رساں ادارہ سے کہا کہ اذان سے نہ صرف جنوبی شہر ویکس جو نے قومی یکجہتی متاثر ہوگی بلکہ اس سے انتشار کو تقویت ملے گی۔