ممبئی 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) اداکارہ سوہا علی خاں نے اپنے دیرینہ عاشق کنال کھیمو سے شادی کرلی ۔ یہ شادی کسی شان و شوکت کے بغیر سادگی سے انجام پائی ۔ 36 سالہ سوہا علی خاں نے اپنی زندگی کے اہم دن کو خاموشی و سادگی سے انجام دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔ وہ سفید لہنگا اور چولی کے لباس میں زیب تن تھیں جس پر زرد ڈوپٹہ پہنا تھا ۔ 31 سالہ کھیمو بھی سفید سنہری شیروانی میں سلک کا شملہ باندھ رکھا تھا ۔ اس تقریب میں ارکان خاندان کے علاوہ قریبی دوست و احباب شریک تھے ۔ سوہا کی والدہ شرمیلا ٹیگور اور بھائی سیف علی خان ،بہن صبا اور بھابی کرینہ کپور نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ سیف علی خاں اپنے نوابی طرز کو اختیار کرتے ہوئے چکن کا کرتا اور چوڑی دار پائجامہ پہنا رکھا تھا ۔ شادی میں نیہا دھوپیا،سلمان خان کی بہن ارپیتا بھی شریک تھیں۔