ابراہیم پٹنم یاچارم پولیس اسٹیشن کی نئی عمارتوں کا افتتاح ، کمشنر پولیس مہیش مرلی بھگوت
حیدرآباد /8 فروری ( سیاست نیوز ) سوچھ حیدرآباد کی طرز پر سوچھ رچہ کنڈہ ہر ماہ منعقد کیا جائے گا ۔ یہ بات کمشنر پولیس راچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے بتائی ۔ وہ یہاں رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں ابراہیم پٹنم یاچارم پولیس اسٹیشن کی نئی عمارتوں کا افتتاح انجام دیا ۔ کمشنر پولیس نے راچہ کنڈہ موضع کو اپنی کفالت میں لینے کا ا علان کیا ۔ اس خصوص میں شپائی گڈیم دیہات میں طبی کیمپ کا انعقاد بھی عمل میں لایا گیا ۔ جوکہ گریجن تانڈہ کے ساکنان کیلئے خصوصی طور پر فائدہ پہونچانے کی غرض سے کیا گیا تھا ۔ بعد ازاں کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت نے اپنے خطاب میں پرانی یادیں تازہ کیں اور اس وقت جب کہ وہ ضلع نلگنڈہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تھے ۔ اس دور کا حوالہ دیا اور کہا کہ انہوں نے 2 سال تک ضلع نلگنڈہ میں بحیثیت ایس پی خدمات انجام دیں ۔ اس وقت ان علاقوں میں توہم پرستی کا دور عروج پر تھا ۔ لوگ خرابی صحت کے سبب دواخانوں کے بجائے جادوگری پر تکیہ کرتے تھے اور اپنی زندگیوں کو تباہ کر رہے تھے ۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے اس علاقہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بے روزگار نوجوانوں کو روزگار پر مبنی تربیت دینے کے اقدامات بھی کئے گئے ۔ انہوں نے ریاستی وزراء سے درخواست کی کہ وہ ان علاقوں میں بی ایس این ایل کے ٹاورس کے قیام پر توجہ مرکوز کریں ۔ اس موقع پر وزیر تعلیم جگدیشور ریڈی ایم ایل سی پربھاکر ، ڈی جی پی انوراگ شرما ضلع کلکٹر یادادری انیل رامچندرن ، ایل بی نگر ، ایم ایل اے منی ریڈی کشن ریڈی اور دیگر موجود تھے ۔
رائے درگم میں لڑکی کی مشتبہ موت
حیدرآباد /8 فروری ( سیاست نیوز ) رائے درگم پولیس حدود میں ایک 12 سالہ لڑکی کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ جہاں سری دیوی نامی لڑکی واٹر سمپ میں غرقاب ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق راجو نامی شخص کی یہ لڑکی پانی کے سمپ سے پانی نکالنے کی کوشش کر رہی تھی کہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔