سوچھ حیدرآباد مہم ایک لامتناہی عمل : ہریش راؤ

حیدرآباد۔18مئی( این ایس ایس)تلنگانہ کے وزیرآبپاشی ٹی ہریش راؤ نے کہا ہے کہ سوچھ حیدرآباد پروگرام اس شہر کو صاف ستھرارکھنیاورسرسبزو شاداب بنانے کیلئے ایک لامتناہی اور ہمیشہ جاری رہنے والا عمل ہے ۔ہریش راؤ آج یہاں این بی ٹی نگر میں مقامی شہریوں سے بات چیت کررہے تھے ۔