سوچھ حیدرآباد جاری رہے گا : کمشنر جی ایچ ایم سی

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( آئی این این ) : کمشنر و اسپیشل آفیسر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر سومیش کمار نے بتایا کہ سوچھ حیدرآباد پروگرام جاری رہے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کوڑا کرکٹ اور ملبوں کی نکاسی کے لیے اضافی طور پر 640 گاڑیاں حاصل کی گئی ہیں اور آئندہ دنوں میں ملبوں کی نکاسی عمل میں لائی جائے گی ۔ سومیش کمار نے بتایا کہ شدید ترین گرما کے باوجود 400 سوچھ ٹیمیں سخت محنت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ تاحال تقریبا 40,185 میٹرک ٹن کوڑا کرکٹ کی نکاسی کی گئی ۔ انہوں نے شہریوں سے خواہش کی کہ وہ اگر اپنے علاقہ میں ملبہ یا پھر کوڑا کرکٹ ہو تو وہ بلدیہ کال سنٹر نمبر 040-21111111 پر ربط کریں ۔ 500 عملہ نے اب تک 16 ہزار مختلف کاموں کو انجام دیا ہے ۔ 7328 مختلف کاموں پر نمائندگیاں وصول ہوئیں ۔ جس کے 612 کروڑ روپیوں کے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔۔