سوچھ بھارت کی طرز پر سوچھ حیدرآباد کا 16 مئی سے آغاز

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : حکومت ہند کی جانب سے آغاز کردہ سوچھ بھارت کی طرز پر صحت عامہ و حفظان صحت کے لیے سوچھ تلنگانہ ایک وسیع مہم ہے ۔ یہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ ماحول کو صاف رکھے ۔ ریاست کے ہر ہر شہری کو ’ کلین انڈیا مہم ‘ میں شامل ہوتے ہوئے متحرک انداز میں اس کی تائید کرنی ہے ۔ حیدرآباد میں ہمارے چیف منسٹر کے سی آر نے 16 مئی سے اس مشن کا آغاز کررہے ہیں ۔ تلنگانہ ہاسپٹلس اینڈ نرسنگ ہومس اسوسی ایشن ( ٹی ایچ اے این اے ) جڑواں شہر اور آر آر ڈسٹرکٹ برانچ سوچھ حیدرآباد میں سرگرمی سے حصہ لے رہے ہیں۔ جو 16 مئی تا 20 مئی منعقد ہوگی ۔۔