حیدرآباد ۔ 29 ۔ دسمبر : ( آئی این این ) : مرکزی وزارت شہری ترقی کی جوائنٹ سکریٹری شوبھا ٹھاکر سوچھ بھارت مشن میں تیزی لانے کے اقدامات کا آغاز کرنے کیلئے چہارشنبہ کو حیدرآباد کا دورہ کریں گی ۔ حیدرآباد ، سوچھ بھارت مشن کے تحت ایک ترجیحی شہر ہے ۔ شوبھا ٹھاکر کے دورہ کے سلسلہ میں متعدد سرگرمیوں کا پروگرام بنایا گیا ہے تاکہ شہر حیدرآباد میں اس مشن میں شدت پیدا کی جائے ٹائلیٹس کی تعمیر میں ہوئی پیشرفت کا جائزہ لینے کے علاوہ وہ حیدرآباد سٹی سپورٹ یونٹ ٹیم اور مختلف مجالس مقامی کے صدور سے ملاقات کرینگی ۔ جوائنٹ سکریٹری ’ سوچھ سرویکشن ‘ پر تفصیلی معلومات پر مشتمل ایک سروے بروچر کا بھی آغاز کریں گی جو کہ وزارت شہری ترقی کا فلیگ شپ پراجکٹ ہے۔ جوائنٹ سکریٹری ایک مقامی اسکول میں وزارت کے ون لاکھ ہینڈس انیشیٹیو کا افتتاح کریں گی ۔ جس کے ذریعہ وزارت کا مقصد دو ماہ میں ایک لاکھ افراد تک سوچھ بھارت مشن کے پیام کو پھیلانا ہے ۔ بنیادی طور پر اسکولی طلبہ میں ۔۔