نئی دہلی ، 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سونے کی قیمتوں میں 90 روپئے کی کمی پر آج زائد از چار ماہ کی کم قیمت 25,525 روپئے فی دس گرام پر تجارت ہوئی، جو صرافہ بازار میں زرد دھات کی قدر میں متواتر تیسرے روز گراوٹ ہے، جسے کمزور عالمی رجحان اور جویلرز کی طرف سے طلب میں کمی سے منسوب کیا جارہا ہے۔ چاندی کی قیمت بھی 100 روپئے کمی پر 34,000 روپئے فی کلوگرام ہوگئی۔