بنگلورو۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سونے کی قیمت میں گزشتہ ایک سال کے دوران آج شدید گراوٹ درج کی گئی جبکہ فیڈرل ریزرو چیرمین جیرمو پاویل نے زور دے کر کہا کہ مضبوط معیشت کو یقینی بنانے کیلئے شرح سود میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے۔ امریکی معیشت کے اعتبار سے سونے کی قیمت میں گزشتہ سال جولائی کے بعد سے اقل ترین قیمت درج کی گئی ہے۔ گزشتہ سال 1223.20 ڈالر فی اونس قیمت تھی، اس سال 1220.41 فی اونس درج کی گئی ہے۔ ہندوستان میں آج سونے کی قیمت فی 10 گرام 29,780 روپئے رہی جبکہ چاندی کی قیمت فی کیلوگرام 38,363 روپئے رہی۔