ممبئی ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سونے کی قیمت میں کافی عرصہ بعد آج کسی قدر اضافہ دیکھا گیا جبکہ صرافہ بازار میں لوگوں نے اِس کی خریدی میں دلچسپی دکھائی۔ دوسری طرف چاندی کی قیمت میں 4 سال کے دوران اب تک کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سونے کی قیمت 105 روپئے بڑھ کر 26 ہزار 65 روپئے فی دس گرام ہوگئی۔ جبکہ چاندی کی قیمت میں 65 روپئے کمی ہوئی اور اِس کی قیمت 36 ہزار 970 روپئے فی کیلو رہی۔