نئی دہلی ، یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج عوام کو سالِ نو کی مبارکبادیاں پیش کرتے ہوئے دیرپا امن اور خوشحالی کی تمنائیں ظاہر کیں اور امید لگائی کہ ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کیلئے ہر ساتھی ہندوستانی کا عزم تقویت پائے گا۔ پارٹی نے ایک بیان میں کہا، ’’صدر کانگریس سونیا گاندھی نے نئے سال 2016ء کیلئے اپنی مبارکباد پیش کی ہے۔ گاندھی نے امید ظاہر کی کہ یہ سال دیرپا امن، خوشحالی اور مسرت کا نقیب رہے گا، نیز ہر ہندوستانی کو عدم مساوات کے خلاف کھڑا ہونے کا حوصلہ بخشے گا‘‘۔
سالِ نو پر قوم کو وزیراعظم کی مبارکباد
نئی دہلی ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے سالِ نو کے آغاز پر آج قوم کو مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیاکہ 2016 ء ملک میں ہرکسی کے لئے امن، ترقی و خوشحالی کا باعث ہوگا۔ وزیراعظم مودی نے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری سے آج شخصی طور پر ملاقات کرتے ہوئے اُنھیں سال نو کی مبارکباد دی۔مودی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’2016 ء شروع ہوچکا ہے، میں آپ سب کو مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں‘‘۔